کیا مرد لیکچرار خواتین کی کلاس کو پڑھا سکتا ہے؟


سوال نمبر:3988
مفتی صاحب میں کالج میں لیکچرر ہوں، وہاں‌ مجھے فی میل کلاس کو بھی لیکچر دینا ہوتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مرد استاد خواتین کی کلاس کو پڑھا سکتا ہے؟

  • سائل: محمد وقار یونسمقام: قصور
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2016ء

زمرہ: حقوق نسواں

جواب:

اگر مرد و خواتین شرعی حدود، اخلاقی آداب اور شرم و حیاء کا خیال رکھیں تو مرد لیکچرار عورتوں کو لیکچر دے سکتا ہے۔ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک مجالس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہوتیں تھیں، آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو بھی وعظ و نصیحت کرتے تھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔