Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - زکوٰۃ کی رقم سے تجہیز و تکفین کرنے کا کیا حکم ہے؟

زکوٰۃ کی رقم سے تجہیز و تکفین کرنے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: زکوۃ  |  غسل ،کفن، دفن

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل       مقام: ریاض، سعودی عرب

سوال نمبر 3961:
السلام علیکم! کیا زکوٰۃ کے پیسوں‌ سے قبر کی زمین خریدی جاسکتی ہے؟

جواب:

اولاً مرنے والے کے ترکے میں اس سے کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا جائے گا۔ اگر مرنے والے نے ترکہ میں کچھ نہیں چھوڑا تو اس کے ورثاء یہ انتظامات کریں گے اور قبر کی زمین خریدیں گے۔ اگر ورثاء بھی اس کی استطاعت نہیں رکھتے تو صاحبِ حیثیت اہلِ علاقہ قبر کی زمین خرید کر تدفین کا انتظام کریں گے۔ اگر مذکورہ صورتوں میں سے کوئی صورت بھی نہیں پائی جا رہی تو زکوٰۃ کے پیسوں سے قبر کی زمین خرید سکتے ہیں اور تجہیز و تکفین کے انتظامات کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-06-25


Your Comments