Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا 9.22 گرام سونے اور 30000 نقدی نصابِ‌ شرعی کی مقدار کو پہنچتا ہے؟

کیا 9.22 گرام سونے اور 30000 نقدی نصابِ‌ شرعی کی مقدار کو پہنچتا ہے؟

موضوع: زکوۃ  |  نصاب زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حسن امام       مقام: جمشیدپور

سوال نمبر 3957:
السلام علیکم! میرا سوال ‎یہ ہے کہ میری امی کے پاس 9.22 گرام سونا ہے فی گرام قیمت 2735 روپے ہے اور 30000 روپے کیش ہے۔ ان پر سال پورا ہو چکا ہے۔ ان کی زکوٰۃ کتنی بنےگی؟

جواب:

مذکورہ سونے (9.22 گرام) اور نقدی تیس ہزار (30000) کے علاوہ اگر کوئی مال نہیں ہے تو اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ مذکورہ مال نصابِ شرعی کی مقدار کو نہیں پہنچتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-07-23


Your Comments