Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا قرآنی آیات یا نعت کو موبائل کی رنگ ٹون بنانا جائز ہے؟

کیا قرآنی آیات یا نعت کو موبائل کی رنگ ٹون بنانا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: نعیم اقبال       مقام: چکوال

سوال نمبر 3956:
السلام علیکم! کیا موبائل فون پر رنگ ٹون میں نعت یا قرآن مجید کی تلاوت لگا سکتے ہیں؟ اگر کال آنے پر وہ نعت یا تلاوت کٹ جائے یعنی اس حرف یا آیت کا مطلب آدھا ہو جاتا ہے تو اس طرح نعت یا تلاوت قرآن پاک لگانا جائز ہے؟

جواب:

قرآنی آیات، درود شریف، اسماء الحسنیٰ یا ایسی نعتیں جو ذکر و اذکار پر مشتمل ہوں ان کو موبائل فون کی رنگ ٹون بنانا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-08-02


Your Comments