خلع کی صورت میں‌ بیوی سے زیورات واپس مانگنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3940
السلام علیکم! میری شادی کو ایک سال دو مہینے گزر چکے ہیں اور میرا ایک بچہ بھی ہے۔ میری بیوی میکے جا بیٹھی ہے اور مجھ سے خلع طلب کر رہی ہے۔ میں اس سے منانے کی بہت کوشش کر رہا ہوں، مگر وہ آنے کو تیار نہیں۔ اب میں ان کی طلب پر ان کو خلع دینا چاہتا ہوں، مگر چونکہ میں غریب ہوں اس لیے اپنے دیئے گئے تمام چیزیں مانگ رہا ہوں جیسے سونے کے زیور اور 260000 روپے جو میں نے ان کو دیے اور میرا بچہ جو ماں کا دودھ نہیں پیتا۔ کیا یہ جائز مانگ ہے؟

  • سائل: اصغر علیمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2016ء

زمرہ: خلع کے احکام

جواب:

اگر بیوی بلاوجہ خلع مانگ رہی ہے تو آپ اس سے حق مہر اور زیورات وغیرہ کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں، اگرچہ واپس نہ لینا بہتر ہے۔ لیکن بچہ ابھی والدہ کے پاس ہی رہے گا، تاہم اس کا نان و نفقہ آپ کے ذمہ ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری