Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - رجب کے کونڈوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

رجب کے کونڈوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

موضوع: ایصال ثواب

سوال پوچھنے والے کا نام: عکرمہ ظفیر       مقام: گیا، بہار (انڈیا)

سوال نمبر 3910:
رجب کے کونڈے بنانا کیسا ہے؟ اور شرعیت میں اس کا حکم ہے؟

جواب:

کونڈوں کی اصل ایصال ثواب ہے اور ایصال ثواب کے جواز پر بےشمار دلائل ہیں۔ یہ ایصالِ ثواب امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ کے لیے کیا جاتا ہے جوکہ جائز ہے۔ 22 رجب کو جو کونڈے پکائے اور بھرے جاتے ہیں ان کی بعض باتیں درست ہیں اور بعض غلط۔ ہمارے ہاں بعض جہلاء نے کونڈوں کے بارے میں جو بیہودہ قیدیں اپنی طرف سے لگا رکھی ہیں وہ درست نہیں۔ مثلاً اس موقع پر ایک چھوٹی کتاب بی بی فاطمہ کا معجزہ یا کونڈوں کے متعلق عجیب و غریب حکایتیں جو پڑھی اور بیان کی جاتی ہیں سب غلط اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا رجب کے کونڈے جائز ہیں‌؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-04-23


Your Comments