Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا پنشن کی رقم لینا شرعاً جائز ہے؟

کیا پنشن کی رقم لینا شرعاً جائز ہے؟

موضوع: جی پی فنڈ/پراویڈنٹ فنڈ

سوال پوچھنے والے کا نام: مقصود الٰہی       مقام: سنجرپور (صادق آباد)

سوال نمبر 3894:
السلام علیکم! گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں سے ماھانہ GPF.EOBIکی مد میں مخصوص رقم کاٹی جاتی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اسی رقم کی بنیاد پر پیینشن دی جاتی ہے۔ کیا پنشن کی رقم لینا شرعاً درست ہے؟

جواب:

پنشن کی رقم لینا شرعاً جائز ہے۔ اس میں کوئی امر مانع نہیں ہے کیونکہ یہ ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کر کے ہی ادارے انویسٹمنٹ کرتے ہیں اور اسی کے منافع میں سے ریٹائرمنٹ پر کچھ رقم اکٹھی دیتے ہیں اور باقی پنشن کی صورت میں ماہانہ بنیاد پر دیتے ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

جی پی فنڈ پر گورنمنٹ کی طرف سے دیا جانے والا معاوضہ لینا جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-04-21


Your Comments