جواب:
اگر مذکورہ افراد ضروریاتِ دین کے منکر نہیں ہیں اور توحید، رسالت، آخرت، ملائکہ، نزول کتب وغیرہ پر ایمان رکھتے ہیں‘ نماز، روزہ، حج، زکوۃ وغیرہ کی فرضیت پر یقین رکھتے ہیں‘ زنا، قتل، چوری اور شراب خوری کی ممانعت کو مانتے ہیں اور رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے کا اقرار کرتے ہیں تو وہ ان احکام قطعیہ کو تسلیم کر رہے ہیں جن کے ماننے والا مسلمان ہوتا ہے۔ اس صورت میں ان کا ذبیح کھانا بھی جائز ہے اور ان کا جنازہ بھی پڑھا جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔