موبائل سکرین سے قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے وضو کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3796
آج کل ہم موبائل فون یا کمپیوٹر میں قرآن مجید رکھتے ہیں۔ کیا اس قرآن پاک کو پڑھنے کے بھی اسی طرح وضو ضروری ہے جس طرح اوراق والے قرآن مجید کو چھو کر پڑھنے کے لیے وضو ضروری ہے؟ جبکہ موبائل فون یا کمپیوٹر والا قرآن مجید سوفٹ ویئر ہے۔ (موبائل فون یا کمپیوٹر کے وہ حصے جن کو چھوا جا سکے وہ ہارڈویئر اور جن کو نہ چھوا جا سکے وہ سوفٹ ویئر کہلاتے ہیں)۔

  • سائل: شاہد اقبالمقام: چکوال
  • تاریخ اشاعت: 16 فروری 2016ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  وضوء  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

موبائل فون پر یا کمپیوٹر سکرین سے بغیر وضو کے قرآنِ مجید کو پڑھا جاسکتا ہے، تاہم کلام اللہ کی عزت و وقار کے پیشِ نظر ادب کا تقاضا یہی ہے کہ وضو کی حالت میں ہی قرآنِ مجید کی تلاوت کی جائے۔ جواب کی مزید وضاحت کے ملاحظہ کیجیے:

کیا موبائل پر قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری