Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - موبائل سکرین سے قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے وضو کا کیا حکم ہے؟

موبائل سکرین سے قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے وضو کا کیا حکم ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  وضوء   |  تلاوت‌ قرآن‌ مجید

سوال پوچھنے والے کا نام: شاہد اقبال       مقام: چکوال

سوال نمبر 3796:
آج کل ہم موبائل فون یا کمپیوٹر میں قرآن مجید رکھتے ہیں۔ کیا اس قرآن پاک کو پڑھنے کے بھی اسی طرح وضو ضروری ہے جس طرح اوراق والے قرآن مجید کو چھو کر پڑھنے کے لیے وضو ضروری ہے؟ جبکہ موبائل فون یا کمپیوٹر والا قرآن مجید سوفٹ ویئر ہے۔ (موبائل فون یا کمپیوٹر کے وہ حصے جن کو چھوا جا سکے وہ ہارڈویئر اور جن کو نہ چھوا جا سکے وہ سوفٹ ویئر کہلاتے ہیں)۔

جواب:

موبائل فون پر یا کمپیوٹر سکرین سے بغیر وضو کے قرآنِ مجید کو پڑھا جاسکتا ہے، تاہم کلام اللہ کی عزت و وقار کے پیشِ نظر ادب کا تقاضا یہی ہے کہ وضو کی حالت میں ہی قرآنِ مجید کی تلاوت کی جائے۔ جواب کی مزید وضاحت کے ملاحظہ کیجیے:

کیا موبائل پر قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-02-16


Your Comments