Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - موبائل سکرین پر قرآنِ مجید کی تلاوت کے لیے وضو کا کیا حکم ہے؟

موبائل سکرین پر قرآنِ مجید کی تلاوت کے لیے وضو کا کیا حکم ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  تلاوت‌ قرآن‌ مجید

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد وقاص       مقام: گوجرانوالہ

سوال نمبر 3782:
السلام علیکم! کیا بغیر وضو موبائل فون سے قرآن کی تلاوت کر سکتے ہیں؟

جواب:

موبائل فون پر یا کمپیوٹر سکرین سے بغیر وضو کے قرآنِ مجید کو پڑھا جاسکتا ہے، تاہم کلام اللہ کی عزت و وقار کے پیشِ نظر ادب کا تقاضا یہی ہے کہ وضو کی حالت میں ہی قرآنِ مجید کی تلاوت کی جائے۔ جواب کی مزید وضاحت کے ملاحظہ کیجیے:

کیا موبائل پر قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-02-02


Your Comments