Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں زلزلہ دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟

خواب میں زلزلہ دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: شمائم       مقام: راولپنڈی

سوال نمبر 3778:
السلام علیکم مفتی صاحب! میں‌ نے خواب میں دیکھا کے زلزلہ آیا ہےاور قیامت کا منظر ہے، سب لوگ بھاگ رہے ہیں۔ تمام عمارات الٹ گئی ہیں۔اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی؟

جواب:

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ خواب میں زلزلہ دیکھنا بادشاہ کی طرف سے بلائے عظیم پر دلیل ہے۔ امام ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں زمین کو ہلتے ہوئے دیکھے تو زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے عوام کو حاکم کی طرف سے رنج و الم پہنچے گا۔ اہل تعبیر کا بیان ہے کہ خواب میں زلزلہ دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ لوگوں کو کوئی آفت پہنچے گی اور اس ملک میں بیماری پھیلے گی۔ بہرحال خواب میں زلزلہ دیکھنا اہلِ وطن کے لیے مصائب و آلام پر دلالت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور فتنہ و فساد سے ملک و قوم کو محفوظ رکھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-02-02


Your Comments