خواب میں زرد کپڑا دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟


سوال نمبر:3747
السلام علیکم! میری خالہ زاد بہن نے کچھ عرصہ پہلے میرے حوالے سے ایک خواب دیکھا کہ انہوں نے زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہیں، چاند کے ساتھ کھڑی ہیں اور بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ہم سب کزنز کھڑی ہیں، اور وہ پوچھ رہی ہیں کہ کلثوم کہاں ہے؟ میں تمہاری طرف اشارہ کر کہ کہتی ہوں کہ، وہ دیکھو سامنے کلثوم کھڑی ہے۔ براہ مہربانی تعبیر عنائت فرما دیں۔

  • سائل: نازیہمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 11 نومبر 2015ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں زرد کپڑا دیکھنا بیماری کی علامت ہے اور چاند دیکھنا عورت کے لیے شوہر کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

لہٰذا خواب دیکھنے والی اگر شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہے تو وہ شادی کر لے اور مستقبل میں جسمانی و ایمانی بیماریوں سے حفاظت کے لیے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری