Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا اپنی بیوی سے ویڈیو کے ذریعے مباشرت جائز ہے؟

کیا اپنی بیوی سے ویڈیو کے ذریعے مباشرت جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: جمشید       مقام: سعودی عرب

سوال نمبر 3745:
کیا اپنی بیوی سے ویڈیو کے ذریعے مباشرت جائز ہے؟ کیونکہ خاوند کسی دوسرے ملک میں‌ کام کرتا ہے؟

جواب:

ہماری دانست میں ویڈیو کے ذریعے سیکس بہت سی خرابیوں کو جنم دے سکتا ہے، جس کی وجہ ناجائز ہے۔

جب شوہر اور بیوی ویڈیو کے ذریعے ایک دوسرے کے جذبات کو بھڑکائیں گے اور پھر دوسرے فریق کے پاس نہ ہونے کی وجہ ممنوع اور ناجائز طریقوں سے شہوت پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ بیوی جب اپنے جذبات کو بےقابو پائے گی تو خاوند کی دوری کی وجہ کوئی غلط طریقہ اپنانے پر مجبور ہوجائے گی۔ اسی طرح مرد اپنی شہوت رانی کے لیے ناجائز طریقوں کا سہارا لے گا۔ اس لیے شوہر کو چاہیے کہ وہ یا تو بیوی کو اپنے ساتھ رکھے یا پھر خواہش کی تکمیل کے لیے اس کے پاس آئے۔ آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعے سیکس جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2015-11-11


Your Comments