کیا عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے؟

سوال نمبر:3703
کیا عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2015ء

زمرہ: حج

جواب:

عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نفاس اور حیض والی عورتیں غسل کرکے احرام باندھیں اور تمام مناسک حج ادا کریں سوائے طوافِ کعبہ کے، جب تک کہ پاک نہ ہو جائیں۔

ترمذی، الجامع الصحيح، کتاب الحج، باب ما جاء تقضی الحائض من المناسک، 3 : 282، رقم : 946

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟