متیمّم کو نماز پڑھنے کے دوران اگر پانی میسر آجائے تو پھر کیا کرے؟


سوال نمبر:366
متیمّم کو نماز پڑھنے کے دوران اگر پانی میسر آجائے تو پھر کیا کرے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: تیمم  |  طہارت

جواب:

متیمّم پر نماز پڑھنے سے پہلے نہ صرف پانی تلاش کرنا بلکہ قریبی اعزاء و اقارب اور (ساتھیوں) سے پانی مانگنا بھی واجب ہے بشرطیکہ یہ گمان ہو کہ وہ مانگنے پر دے دیں گے۔ بغیر مانگے تیمم کرنا درست نہیں اگر اس شبہ کی بناء پر کہ وہ پانی نہ دیں گے، تیمم کر کے نماز شروع کر دی اور دورانِ نماز ہی پانی میسر آجائے تو وضو کر کے نماز دوبارہ دہرانا ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔