خواب میں مندر دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:3646
السلام علیکم! آج میں نے خواب میں خود کو مندر کے اندر دیکھا۔ دیکھتا ہوں کہ ہم لوگ مندر میں کھڑے ہیں، کوئی آکر ناریل توڑ رہا ہے، کوئی پوجا پاٹ کر رہا ہے۔ اتنی دیر میں مندر کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوجاتی ہیں جنہیں سن کر سارے لوگ جھومنا ناچنا شروع کردیتے ہیں۔ میں بھی ان کے ساتھ شامل ہوتا ہوں۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟

  • سائل: محمد وقار غوریمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2015ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ کا خواب اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کسی غیراسلامی سرگرمی میں ملوث ہیں۔ اگر آپ کے شب و روز ایسی کوئی غیراسلامی سرگرمی انجام پا رہی ہے تو اسے فوراً چھوڑ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری