Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - تیمم کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

تیمم کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

موضوع: تیمم   |  طہارت

سوال نمبر 359:
تیمم کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

جواب:

تیمم کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کشادہ کر کے زمین پر یا کسی ایسی چیز پر ماریں جو زمین کی قسم سے ہو پھر اس سے ہاتھ ہٹا لیں اور زیادہ گرد لگ جائے تو جھاڑ لیں، اس سے سارے چہرے کا مسح کریں پھر اسی طرح دوسری دفعہ بھی ہاتھ زمین پر یا زمین کی قسم پر مار کر دونوں ہاتھوں کا ناخنوں سے کہنیوں تک مسح کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments