Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا سید قرض کی ادائیگی کے لیے زکوٰۃ لے سکتا ہے؟

کیا سید قرض کی ادائیگی کے لیے زکوٰۃ لے سکتا ہے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسلم       مقام: اسلام آباد، پاکستان

سوال نمبر 3589:
السلام علیکم! کیا کسی مرحوم سید کا قرض اس کے رشتہ دار یعنی کزن وغیرہ اپنے مال پر نکالی گئی زکوٰۃ سے ادا کرسکتے ہیں؟

جواب:

اگر فوت شدہ شخص آلِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے اور اس کے ورثاء میں سے کوئی اس کا قرض ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو زکوٰۃ کے پیسوں سے اس کا قرض ادا کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس کے لیے نیکی و ثواب کا باعث بنے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-04-30


Your Comments