کیا سجدے میں‌ پاؤں‌ زمین پر نہ لگنے سے نماز ہوجائے گی؟


سوال نمبر:3586
السلام علیکم! کیا سجدے میں‌ پاؤں‌ زمین پر نہ لگنے سے نماز مکروہ ہو جائے گی؟ اور چار رکعات نماز سنت میں‌ سورہ فاتحہ کے بعد کیا ہر رکعت میں‌ کوئی سورہ پڑھی جائے گی؟

  • سائل: محمد سلیممقام: الٰہ آباد
  • تاریخ اشاعت: 06 مئی 2015ء

زمرہ: نماز

جواب:

حالتِ سجدہ دونوں پاؤں کی میں کم از کم تین تین انگلیوں کے پیٹ زمین پر لگنا ضروری ہے۔ اگر پاؤں اٹھ جائیں تو نماز ہوجائے مگر کراہت کے ساتھ ہوگی۔ گویا سجدے میں پاؤں زمین سے اٹھانا مکروہ ہے۔

چار رکعات والی سنت نماز کی آخری دو رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ ملانا واجب ہے۔ اگر یہ رہ جائے تو سجدہ سہو کرنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری