Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا کیڑے مکوڑوں کو الیکٹرک شاک سے مارنا جائز ہے؟

کیا کیڑے مکوڑوں کو الیکٹرک شاک سے مارنا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: شفیق احمد       مقام: چیچہ وطنی

سوال نمبر 3555:
السلام علیکم! کیا الیکٹرک شاک سے مچھر مارنا جائز ہے؟

جواب:

مچھر انسان کے لیے خطرناک ہیں، جس کا واضح ثبوت ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کا مچھروں کے ذریعے پھیلاؤ ہے۔ اس لیے ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ مارکیٹ میں کئی مچھر مار ادویات دستیاب ہیں، مگر ان میں سے بہت سی مہلک اور انسان صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ الیکٹرک شاک اس طرح کے خطروں سے محفوظ ہے لہٰذا اس سے مچھر مارنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-03-25


Your Comments