اگر کسی ملک کے شہری نے اہانتِ رسول کی ہو اس کے معاشی بائیکاٹ‌ کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3553
السلام علیکم! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں ٹیلی نار کی سم استعمال کرنا چاہتا ہوں، جبکہ ٹیلی نار کی سم ڈنمارک کے ایک شہری کی ہے۔ ڈنمارک ہی کے ایک شہری نے سرکار ﷺ کی خاکوں کی صورت میں گستاخی کی تھی۔ اب آپ بتائیں کہ کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد آصف قادریمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 06 اپریل 2015ء

زمرہ: حرمت دین و ناموس رسالت ﷺ

جواب:

اگر کسی شخص کے انفرادی عمل کو بنیاد بنا کر اس کے ملک سے تعلقات منقطع کرلیے جائیں یا اس ملک کی اشیاء کو استعمال نہ کیا جائے تو کیا وہ شخص اس برے عمل سے رک جائے گا؟ نہیں! یقیناً نہیں، بلکہ اس طرح تو ہم نے اسے کھلی چھٹی دے دی کہ وہ جو چاہے کرے ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر اس کا بائیکاٹ کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو گستاخئ رسول سے روکنے کا طریقہ عالمی سطح پر قانونی چارہ جوئی کر کے ان کا محاسبہ کرنا ہے۔

ٹیلی نار کی سم استعمال کرنے یا نہ کرنے سے گستاخ شخص کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس لیے اگر آپ ٹیلی نار کی سم استعمال کرتے ہیں تو آپ گنہگار نہیں ہوں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری