کیا ’میرے سوہنے اللہ‘ کہنا آدابِ خداوندی کے خلاف ہے؟


سوال نمبر:3529

السلام علیکم! کیا دعا کے دوران اللہ تعالٰی کو مخاطب کرتے ہوئے ایسے کہنا جائز ہے کہ:

اے میرے سوہنے اللہ!تجھ سے سوہنا دنیا میں کوئی ہے ہی نہیں۔ اے اللہ میاں! اے سوہنیا! وغیرہ وغیرہ کیا لفظ سوہنا یا میاں مادی یا کثیف نہیں ہیں؟ جبکہ اللہ تعالٰی تو مادیت یا کثافت سے پاک ہے۔

راہنمائی فرما دیجیے

شکریہ

  • سائل: لیاقت علی اعوانمقام: اوکاڑہ
  • تاریخ اشاعت: 30 نومبر -0001ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

یہ سادہ لوگوں کے پیار، محبت اور ادب کے انداز ہیں۔ ایسے لوگ مادیت اور کثافت جیسی مباحث سے لاعلم ہوتے ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کو اپنے پیار بھرے انداز میں پکارتے ہیں، ان پر کفر کے فتوے لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری