Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا بلیوں‌ کا آوازیں نکالنا نحوست کی علامت ہے؟

کیا بلیوں‌ کا آوازیں نکالنا نحوست کی علامت ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالحق انصاری       مقام: نارووال

سوال نمبر 3499:
السلام علیکم! سر بلیاں رات کو عجیب وغریب آوازیں‌ نکالتی ہیں، کہتے ہیں‌ کے یہ آوازیں منحوس ہوتی ہے؟ اس وقت بلیوں کو دور بھگا دینا چاہئے۔ کیا یہ اسلام کی رو سے درست ہے؟

جواب:

رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:

لاَ شُؤْمَ وَقَدْ يَكُونُ الْيُمْنُ فِى ثَلاَثَةٍ فِى الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ

نحوست کچھ نہیں ہے، اور برکت (بسا اوقات) تین چیزوں میں ہوتی ہے: عورت، گھوڑے اور مکان میں۔

ابن ماجه، السنن، رقم الحدیث: 1993

نحوست سے مراد کسی چیز کے بارے میں یہ تصور کرنا ہے کہ اس سے فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا، بلکہ صرف اور صرف نقصان کا اندیشہ ہے۔ منحوس اشیاء میں عام طور پر جو اقوال شنیع سننے ملتے ہیں درج بالا بھی انہی میں سے ایک ہے۔ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-02-23


Your Comments