تجدیدِ ایمان کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:3497

السلام علیکم! کافی دن سے میرے دل میں عجیب اضطراری کیفیت ہے اور دل میں یہ خواہش اٹھ رہی ہے کہ مجھے تجدید ایمان کی ضرورت ہے۔

برائے مہربانی میری راہ نمائی فرمائیں کہ تجدیدِ ایمان کیسے کیا جائے؟

نیز میں حضور سیدنا محمود محئی الدین الگیلانی البغدادی مدظلہ کا بیعت ہوں کیا تجدید بیعت بھی کرنا ہوگی؟

  • سائل: نوید احمد انصاریمقام: عجمان متخدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 16 فروری 2015ء

زمرہ: ایمانیات  |  متفرق مسائل

جواب:

کلمہ شہادت کی ادائیگی سے تجدید ایمان ہو جائے گی۔

اگر آپ نے کوئی کفریہ کلمہ نہیں کہا بلکہ دل میں وسوسہ ہے کہ آپ کو تجدید ایمان کی ضرورت ہے، تو درج ذیل وظفہ کو اپنا معمول بنالیں:

  1. ’’استغفرالله و اتوب الیه‘‘ دن میں سو (100) مرتبہ پڑھیں۔
  2. ہر نماز کے بعد اول آخر گیارہ مرتبہ درودِ پاک پڑھ کر ایک مرتبہ آیت الکرسی اور آخری تین قل پڑھیں اور ہاتھوں پر پھونک کر سارے جسم پر مل لیں۔ اگر ممکن ہوتو پانی پر پھونک کر پی لیں۔ سوتے وقت بھی یہی وظیفہ کر کے سوئیں۔

اس کے علاوہ اگر کوئی وظائف پڑھ رہے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں۔ نمازِ باجماعت کا پابندی سے اہتمام کریں۔ روزانہ کم از کم ایک رکوع بمع ترجمہ قرآنِ پاک کی تلاوت کریں۔ اگر کوئی بدعقیدہ یا بری صحبت ہے تو اسے ترک کر دیں۔

تجدید بیعت کی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی