الیکٹرانک ڈیوائیس میں قرآنِ پاک رکھنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3483

اسلام وعلیکم! براہ مہربانی راہنمائی فرما دیں کہ: لیپ ٹاپ،موبائل اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوایسز جن میں قرآن پاک، ویڈیو نعتیں یا اسلام سے متعلقہ مواد موجود ہوتا ہے۔ا سطرح کی چیزیں کبھی زمین پر گرجاتی ہیں یا بچوں وغیرہ کے پاس ہوتی ہیں تو وہ کبھی ان چیزوں کو پھینک دیتے ہیں۔

اب اس طرح ان ڈیواسز میں موجود اسلام سے متعلقہ چیزوں کے ادب پر کوئی فرق پڑتا ہے،ان ڈیوئسز کے گرنے یا زمین وغیرہ پر پڑے رہنے سے گناہ ملتا ہے؟

  • سائل: زینبمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2015ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

ایسی ڈوائیسز جن میں قرآنِ پاک، نعتیں یا دیگر قابلِ ادب مواد موجود ہو اس کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط کرنا ضروری ہے۔ ایسی ڈوائیس کو زمین پر نہ پھینکا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری