Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا غیر مسلم کے ہاتھوں‌ پکا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟

کیا غیر مسلم کے ہاتھوں‌ پکا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟

موضوع: اہل کتاب کا ذبیحہ   |  مشرکوں کا ذبیحہ   |  حلال کھانے

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فاروق عطاری       مقام: گوپی گنج، یو پی، ہند

سوال نمبر 3455:
السلام علیکم! ایک مسلمان کافر کے ہاتھ گوشت منگواتا اور پکواتا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ زید کہتا ہے کہ ناجائز ہے تو اس کا قول صحیح ہے یا نہیں؟

جواب:

ایک مسلمان کے لیے غیرمسلم کے ہاتھ سے منگوایا ہوا اور پکویا ہوا گوشت کھانا جائز ہے، بشرطیکہ اس کے ہاتھ میں نجاست وغیرہ نہ لگی ہو۔ اس میں غیرمسلم کتابی (یہودی اور عیسائی) یا غیرکتابی (ہندو، سکھ، بدھ، جین اور دھریے وغیرہ) کا کوئی فرق نہیں۔ البتہ ایسے غیرمسلم جو اہلِ کتاب میں سے نہ ہو اس کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز نہیں ہے۔ اگر کسی غیرکتابی نے کوئی حلال جانور بھی ذبح کیا تو اس کا گوشت ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے، حرام ہے۔ کیونکہ غیراہلِ کتاب ذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتے اس لیے ان کا ذبیحہ حرام ہے، چاہے اسے کوئی ہندو پکائے یا مسلمان۔ اگر جانور کو مسلمان یا اہلِ کتاب نے ذبح کیا اور ہندو نے پکایا تو پھر کھانا جائز ہے۔ جہاں تک احتیاط اور نظافت کی بات ہے تو ایسے مسلمان سے پکوانا جو پاک صاف رہتا ہو، زیادہ بہتر ہے۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

یہود و نصاری کا ذبیحہ کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-01-13


Your Comments