Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خدا تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

کیا خدا تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

موضوع: ایمانیات  |  توحید فی الصفات

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم انور       مقام: کرک

سوال نمبر 3449:
کیا خدا تعالی ہر جگہ موجود ہوتا ہے یا صرف عرش پر.؟

جواب:

اللہ تعالیٰ اپنے علم اور قدرت کے لحاظ سے ہر جگہ موجود ہے، لیکن اس کی ذات کو کسی ایک مقام کے ساتھ خاص کرنا درست نہیں۔ ذاتِ باری تعالیٰ زمان و مکاں سے پاک ہے۔ ہماری عقلیں اْس کا ارداک نہیں کر سکتیں۔ اﷲ تعالیٰ کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ ذاتاً ہر جگہ موجود ہے کیونکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے، البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے ۔ اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-01-21


Your Comments