خواب میں کسی سے کھانا لینے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:3445

مفتی صاحب اسلام علیکم! میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب اور اُن کے فرزندان کو خواب دیکھا کہ شیخ الاسلام صاحب اور حسن بھائی دیگ کے پاس بیٹھے ہیں اور چاول تقسیم کررہے ہیں۔ حسن بھائی مجھے ہاتھ سے کھینچ کر اپنے پاس کرتے ہیں اور مجھے چاول دیتے ہیں اور کہتے ہیں اسے کھاؤ اور میں کھا لیتا ہوں۔

دوسرا خواب یہ دیکھا کہ میں شیخ الاسلام صاحب کے دست پر بیعت کر لیتا ہوں۔

تیسرا خواب یہ دیکھا کہ حسین بھائی مجھ سے بہت خوش ہوتے ہیں اور مجھے گلے لگا لیتے ہیں۔

ایک اور خواب جو میں نے دیکھا س کے مطابق میں راولپنڈی میں اپنی پرانی رہائش گاہ پر موجود ہوتا ہوں اور بہت زور زور سے نادِعلی پڑھتا ہوں۔ اچانک ایک آدمی آتا ہے مجھے ایک برتن دیتا ہے اس میں چاول ہوتے ہیں چاول پر پستہ بادام سے علی لکھا ہوتا ہے میں وہ چاول کھا لیتا ہوں تو وہ آدمی مجھے کہتا ہے اب تمھیں مولا علی علیہ السلام کا دیدار نسیب ہوگا؟ ان خوابوں کی تعبیر کیا ہو گی؟

میں نے یہ خواب پہلے بھی ارسال کیے مگر مجھے جوابات نہیں ملے۔

  • سائل: فہد نواز خانمقام: پشاور پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 06 جنوری 2015ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آپ کے مذکورہ بالا خواب آپ کی مصطفوی مشن کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کی دلیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ تادمِ مرگ آپ کو اس مشن کے ساتھ جڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی