حیض کا کم سے کم وقفہ کتنا ہے؟


سوال نمبر:3385
السلام علیکم مفتی صاحب! ایک سال سے مجھے ریگولر پریڈز نہیں آرہے تھے، جس کے لیے میں‌ ادویات بھی کھا رہی تھی۔ اب ڈاکٹر کے کہنے پر دوائی چھوڑ دی ہے۔ ابھی پہلے پریڈز کو ختم ہوئے ہفتہ ہی ہوا تھا کہ دوبارہ خون آنا شروع ہو گیا ہے۔ کیا اس کو حیض ہی سمجھا جائے اور نماز سے رک جاؤں؟ اس صورت میں کے دیگر احکام کیا ہوں گے؟

  • سائل: تہمینہ ارشادمقام: ولیننشیا، سپین
  • تاریخ اشاعت: 06 دسمبر 2014ء

زمرہ: استحاضہ  |  حیض

جواب:

ایک حیض کا ایک دور ختم ہونے کے بعد دوسرا دور شروع ہونے کی کم سے کم مدت پندرہ (15) دن ہے۔ اگر پندرہ (15) دن سے پہلے خون آجائے تو وہ استخاضہ شمار کیا جائے گا۔ اس صورت میں آپ ہر نماز کے لیے نیا وضو کر کے نماز ادا کر سکتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی