قربانی کے گوشت کی تقسیم کیسے کی جائے؟


سوال نمبر:3372
السلام علیکم! عیدالاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کے ہم تین حصے کرتے ہیں (1) قربانی کرنے والوں کا (2) رشتہ دار (3) غریب مسکینوں کا۔ اگر قربانی کا کل گوشت 30 کلو ہو 10، 10 کلو تین حصوں پر تقسیم ہوگا۔ کیا ہم رشتہ داروں اور غرباء کو اس میں سے 10 کلو دیکر باقی ان کے حصے کا 10 کلو گوشت قربانی کرنے والے کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

  • سائل: محمد ناصرمقام: مانسہرہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 دسمبر 2014ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

قربانی کا گوشت تین (3) حصوں میں منقسم کر کے دو حصے صدقہ کرنا اور ایک حصہ ذاتی استعمال کے لیے بچانا مستحب اور افضل عمل ہے۔ تاہم بوقتِ ضرورت ذاتی استعمال کے لیے گھر میں ایک حصہ سے زائد بھی رکھا جاسکتا ہے۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجئے:

قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی