اگر وضو کے دوران کسی عضو کے دھونے میں شک واقع ہو تو کیا وضو دوبارہ کرنا چاہیے؟


سوال نمبر:336
اگر وضو کے دوران کسی عضو کے دھونے میں شک واقع ہو تو کیا وضو دوبارہ کرنا چاہیے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: وضوء  |  طہارت

جواب:

وضو کرنے کے دوران کسی عضو کے دھونے میں شک واقع ہو جائے اور یہ زندگی کا پہلا واقعہ ہو تو اس عضو کو دھو لیں اور اگر اکثر اس قسم کا شک ہوتا ہو تو اس کی طرف توجہ نہ کرے، البتہ وضو میں حقیقتاً کوئی عضو دھونے سے رہ گیا مگر معلوم نہیں کہ وہ کون سا تھا تو بایاں پاؤں دھولے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔