کیا جعلی نکاح نامے پر کیا گیا نکاح درست ہے؟


سوال نمبر:3324

السلام علیکم! میرا نکاح آٹھ سال پہلے ہوا۔ میرے خاوند شادی سے پہلے ہی جاپان میں رہتے تھے اور ان کے پاسپورٹ پر ان کی ولدیت جعلی تھی۔ نکاح کے وقت دو نکاح نامے تیار کیے گئے۔ ایک پر اصلی ولدیت لکھی گئی جبکہ دوسرے نکاح نامے پر وہی جعلی ولدیت لکھی گئی جو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر تھی اور یہی نکاح نامہ رجسٹر کروایا گیا۔ کیا ایسا نکاح درست ہے؟

  • سائل: عطیہ عدنانمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 16 جولائی 2014ء

زمرہ: نکاح

جواب:

شرعی طور پر نکاح دوگواہوں کی موجودگی میں بعوض حق مہر ایجاب و قبول سے قائم ہوجاتا ہے۔ باقی ساری کاغذی کاروائی ہے جو ہر ملک کے قانون کے مطابق ہوتی ہے۔ اگر کاغذی کاروائی میں بھی دھوکہ یا فراڈ کیا گیا ہے تو یہ درست نہیں۔ باپ کا نام غلط لکھنا بھی حرام ہے۔ لیکن ان سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوتا، نکاح درست ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی