Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کونسے افعال قبرستان اور قبر کی بے حر متی میں آتے ہیں؟

کونسے افعال قبرستان اور قبر کی بے حر متی میں آتے ہیں؟

موضوع: متفرق مسائل  |  مزارات

سوال پوچھنے والے کا نام: نو ر محمد       مقام: ما نسہرہ

سوال نمبر 3251:
السلام علیکم! قبرستان اور قبر کی بے حر متی سے متعلق آگا ہ فرما ئیں ۔

جواب:

اسلام جس طرح انسان کو اس کی زندگی میں عزت و احترام کے ساتھ جینے کا حق دیتا ہے، اسی طرح مرنے کے بعد بھی اسے معزز و محترم گردانتا ہے۔ اس کے جسم کو مرنے کے بعد بھی اتنا ہی احترام دیا جاتا ہے جتنا کہ اس کی زندگی میں تھا۔ حدیثِ مبارکہ میں قبر پر بیٹھنے سے بھی منع کیا گیا ہے کہ اس سے مردے کو تکلیف ہوتی ہے۔ قبرستان میں پیشاب کرنا، کھیلنا اور برائی کرنا تو قبروں پر بیٹھنے سے کہیں بڑا گناہ شمار ہوگا۔ اسلام قبروں کی اس طرح کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

قبرستان کی بے حرمتی منع  ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-01


Your Comments