ڈپریشن سے نجات کا وظیفہ کیا ہے؟


سوال نمبر:3229
السلام و علیکم! مفتی صاحب میری عمر انتیس سال ہے اور شادی کےکافی سال بعد اللہ پاک نے بیٹی دی ہے۔اللہ پاک نے ہر آسائش سے نوازا ہے۔ پرکچھ سال سے ڈپریشن سےجان نہیں چھوٹتی۔ ہر وقت لگتا ہے جیسے کوئی بڑی بیماری لگ گئ ہے۔ بہت برا ہونے والا ہے میرے ساتھ یا بیٹی کے ساتھ۔ اپنی ایسی حالت پر روتی ہوں۔ ہم پاکستان سے باہر رہتے ہیں۔مجھے اپنے حال پہ رونا اور ترس آتا ہے۔ میرے لیے دعا فرمایں اور کوئی موثر وظیفہ بھی بتا دیں۔

  • سائل: نامعلوممقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

زمرہ: وظائف

جواب:

رونا، دھونا اور ٹنشن لینا چھوڑ دیں۔ پانچ وقت نماز ادا کریں۔ میاں بیوی، بچی سمیت سیر و تفریح کے لیے بھی ضرور جایا کریں۔ آپس میں خوش رہیں۔ہر نماز کے بعد اور جتنا ممکن ہو درود و سلام کا ورد کیا کریں۔ اللہ آپ کی پریشانیوں کا خاتمہ فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی