کیا مزاح کے لیے جھوٹ بولنا جائز ہے؟


سوال نمبر:3227
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا مذاق میں جھوٹ بولنا جائز ہے؟ یا کیا دوسرے لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولا جاسکتا ہے؟

  • سائل: محمد اسماعیلمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

زمرہ: رذائلِ اخلاق

جواب:

جھوٹ مذاق میں بولا جائے یا سنجیدہ، ہر دو صورت میں یہ عمل ناپسندیدہ اور موجبِ گناہ ہے۔ اسلام نے مذاح کرنے کی اجازت دی ہے، اور یہ بھی تفریحِ طبعہ کا ایک ذریعہ ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

مزاح کی جائز صورتیں کونسی ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی