کیا سابقہ آسمانی کتابیں اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں؟

سوال نمبر:32
کیا سابقہ آسمانی کتابیں اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:

جی نہیں! آج روئے زمین پر قرآن حکیم کے علاوہ دوسری آسمانی کتابیں، تورات، انجیل، زبور وغیرہ میں سے کوئی بھی اصلی حالت میں موجود نہیں۔ پہلی قوموں کے لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق ان کتابوں کے احکامات میں تبدیلی کر دی، لیکن قرآن حکیم ایک ایسی بے مثل کتاب ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَO

الحجر، 15 : 9

’’بے شک اس ذکر (قرآن) کو ہم نے ہی اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔‘‘

تو قرآن حکیم ہی وہ کتاب ہے جو قیامت تک بنی نوع انسانی کے لئے کامل ہدایت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟