جواب:
اگر مرد اپنی بیوی کے جسمانی حقوق پوری طرح سے ادا نہیں کر رہا تو وہ سخت گنہگار ہے۔ اسی طرح اگر مالی حقوق بھی ادا نہیں کرے گا تو بھی گنہگار ہوگا۔ ایسی صورتِ حال میں اگر عورت چاہے تو وہ بذریعہ عدالت تنسیخِ نکاح کروا سکتی ہے۔
لہذا بہتر یہی کہ اگر مرد اس قابل نہیں کہ اپنی زوجہ کے حقوق پورے کرسکے یا جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے، تو زوجہ اس سے بذریعہ عدالت تنسیخِ نکاح کروا کر کسی دوسری جگہ شادی کر لے۔ صورتِ اوّل میں زوجین کے اکٹھے رہنے سے دونوں گنہگار ہوں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔