Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حالتِ جُنب میں‌ کپڑے دھوئے جاسکتے ہیں؟

کیا حالتِ جُنب میں‌ کپڑے دھوئے جاسکتے ہیں؟

موضوع: غسل

سوال پوچھنے والے کا نام: فرحان پیرزادہ       مقام: سرینگر، کشمیر

سوال نمبر 3187:
السلام علیکم! کیا حالتِ جُنب میں‌ کپڑے وغیرہ دھوئے جاسکتے ہیں؟ نیز جُنبی کے احکام کیا ہیں؟

جواب:

حالتِ جنابت میں کپڑے نہیں دھوئے جا سکتے، پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔ حالتِ مجبوری میں جنبی کو مخصوص کام کرنے کی اجازت ہے، ورنہ اس کے لیے پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔ جیسے سحری کا وقت کم ہونے کی صورت میں غسل سے پہلے سحری کرنے کی اجازت ہے۔ اگر جنبی کے پاس کوئی دوسرا کپڑا نہیں ہے تو پہلے کپڑے دھو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

غسل کی کتنی اقسام ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-05-20


Your Comments