Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - ناموس رسالت سے کیا مراد ہے؟

ناموس رسالت سے کیا مراد ہے؟

موضوع: عقائد  |  ایمان بالرسل  |  ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم

سوال پوچھنے والے کا نام: طیب شہزاد       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 3142:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ناموس رسالت سے کیا مراد ہے؟

جواب:

ناموس سے مراد’’ آبرو، عزت، شہرت، عظمت اور شان‘‘ہے۔ناموسِ رسالت سے مراد ’’رسول کی آبرو، عزت، شہرت، عظمت اور شان‘‘ ہے۔ اور تحفظِ ناموس ِ رسالت سے مراد ہے کہ کسی بھی رسول کی آبرو، شہرت ، عزت، عظمت یا شان کا لحاظ کرنا۔ہر قسم کی عیب جوئی اور ایسے کلام سے پرہیز کرنا جس میں بے ادبی ہو۔

ان تمام امور کا لحاظ رکھنا فرض ہے اور مخالفت کرنا کفر ہے۔

مزید وضاحت کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’ تحفظِ ناموسِ رسالت‘‘ کا مطالعہ کیجیئے

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-04-15


Your Comments