کیا ولیمہ کرنے کے لیے بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کرنا لازم ہے؟


سوال نمبر:3115
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ولیمہ کرنے کے لیے اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق کرنا لازمی ہے یا اس کے بغیر بھی دوسرے دن ہو سکتا ہے؟ اور کیا رخصتی کے دوسرے دن ہی ولیمہ کرنا لازمی ہے؟

  • سائل: محمد فرحان صدیقیمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 22 فروری 2014ء

زمرہ: ولیمہ

جواب:

شادی کی خوشی میں اگر آپ طاقت رکھتے ہوں تو دعوت ولیمہ اپنی سہولت کے مطابق پہلے، دوسرے یا تیسرے دن یا پھر بعد میں جب بھی چاہیں کر سکتے ہیں، شرعا کوئی پابندی نہیں ہے اور ازدواجی تعلق کرنا ضروری نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی