کیا ایک وقت میں تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں؟


سوال نمبر:3048
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی ایک وقت میں 3 طلاق دے تو کیا طلاق ہو جاتی ہے؟

  • سائل: فہیم نیازیمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 05 مارچ 2014ء

زمرہ: طلاق

جواب:

اگر کوئی نارمل حالت میں طلاق دے جتنی بار دے گا اتنی بار ہی ہو جائے گی۔ لیکن جو بھی طلاق دے اس کی صورت حال الگ الگ ہو سکتی ہے اس لیے کسی عالم دین سے معلوم کر لینا ضروری ہوتا ہے کہ کیا الفاظ بولے ہیں؟ کس حالت میں بولے ہیں؟ پہلے کیا الفاظ بولے؟ کتنی مربتہ بولے؟ ان سب صورتوں کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا حتمی فیصلہ ہر بندے کی صورت حال کے مطابق ہی ہو سکتا ہے۔

مزید وضاحت کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں

  1. کیا انتہائی غصہ میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟
  2. کس صورت میں طلاق ثلاثہ کو ایک طلاق مانا جائے گا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی