جواب:
عورت کا بے پردہ گھر سے نکلنا تو کسی کام کے لیے بھی جائز نہیں ہے اور نہ ہی ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے والے یہ کہتے ہیں کہ عورتیں بے پردہ ہو کر باہر نکلیں۔ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (خواہ مرد ہو یا عورت، بوڑھا ہو یا بچہ) کا حق ہے کہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل میں شامل ہو، سجاوٹ دیکھے اور اسلام کے دائرے میں رہ کر خوشی کا اظہار کرے۔ عورتیں پردے میں رہ کر جس طرح باقی کام سرانجام دے سکتی ہیں، اسی طرح عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سجاوٹ بھی دیکھ سکتی ہیں اور محافل میں بھی جا سکتی ہیں۔
لہذا حیلے بہانوں سے عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روکنے کی کوششیں نہیں کرنی چاہئیں۔ یہ بے فائدہ ہے۔ البتہ جو آپ نے حدیث پیش کی ہے اس کا عربی متن اور کسی معتبر کتاب کا حوالہ دے کر ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔