اپنی اولاد کو میری محبت سکھاؤ کیا یہ حدیث مبارکہ ہے؟


سوال نمبر:3040
السلام علیکم ! ’’اپنی اولاد کو میری محبت سکھاؤ‘‘- کیا یہ حدیث صحیح ہے اور کس مقام پر ہے؟

  • سائل: حسیب انورمقام: واٰہ کینٹ
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: اولاد کے حقوق

جواب:

امام جلال الدین بن ابی بکر السیوطی نے اس حدیث مبارکہ کو اپنی کتاب الجامع الصغیر میں نقل کیا ہے۔

أدبو أولادکم علی ثلاث خصال : حب نبیکم، وحب أھل بیته، وقراءة القرآن.

اپنی اولاد کو تین چیزوں کا ادب سیکھاؤ : اپنے نبی کی محبت، اہل بیت کی محبت اور قرآن کی تلاوت کا ادب۔

سیوطی، الجامع الصغیر، 1 : 25، رقم : 311، دار الکتب العلمیۃ بیروت۔ لبنان

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی