Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے؟

صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق راحیل       مقام: کراچی، پاکستان

سوال نمبر 3039:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ جدید صنعتی پیداوار اور سروس انڈسٹری کی آمدنی پر زکوۃ کیسے عائد ہونی چاہیے؟

جواب:

جس دن آپ صاحب نصاب ہو جائیں اس دن سے لے کر اگلے سال اسی دن تک اگر آپ صاحب نصاب رہیں تو سال کے آخر میں جتنا مال ودولت آپ کے پاس ہو اس پر زکوۃ ادا کی جائے گی۔ مشینری، خام مال اور وہ رقم جو آپ نے ادا کرنی ہے اس پر زکوۃ نہیں ہو گی، اس کے علاوہ سب کو نصاب میں شامل کریں گے۔ یہاں نہیں دیکھا جائے گا کہ سال کے درمیان میں یا فلاں مہینے مال زیادہ تھا اور فلاں میں کم، صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا آپ سارا سال صاحب نصاب رہے ہیں؟ اور آخر پر جتنا ہی مال ہو اس پر زکوۃ ادا کر دیں گے۔ صاحب نصاب ہونا شرط ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کس زمین‌ پر زکوۃ لاگو ہو گی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-02-05


Your Comments