کیا عمر رسیدہ خاتون غیرمحرم کے ساتھ عمرہ پر جا سکتی ہے؟

سوال نمبر:3014
السلام و علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ مرد و خواتین عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے علماء کرام کی قیادت میں قافلے کی صورت میں جا رہے ہوں اور اگر کسی عورت (جسکی عمر پچاس سال سے زائد ہو) کے ساتھ کوئی محرم نہ ہو تو کیا عالم دین کو محرم و معلم بنا دینا درست ہے؟ کیا اس صورت میں عورت کا عمرہ ادا ہو جائیگا؟

  • سائل: احمد سلطانمقام: اٹک
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

محرم کے بغیر عورت حج یا عمرہ یا کسی بھی دوسرے سفر پر نہیں جا سکتی، ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟