کیا اسلام میں مرثیہ اور نوحہ پڑھنا یا سننا جائز ہے؟


سوال نمبر:2984
السلام علیكم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں مرثیہ اور نوحہ پڑھنا یا سننا جائز ہے؟ کیا اسلام میں تعزیہ داری اور علم نکالنا اور ڈھول بجا کر لوگوں کو غم حسین منانے کے لیے اکٹھا کرنا جائز ہے؟ اہل سنت والجماعت میں‌ غم اہل بیت اور غم حسین میں رونا اور ان کی یاد منانا ناجائز ہے؟

  • سائل: محمد انور قادریمقام: ممبئی
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء

زمرہ: عقائد

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ مرثیہ اور نوحہ کا کلام اچھا ہو تو جائز ہے ورنہ نہیں۔ جہاں تک غم حسین کی بات ہے تو وہ منانا بالکل جائز ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات ملاحظہ کریں۔

  1. تعزیہ داری کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
  2. کیا اہل تشیع کا محرم میں نوحہ پڑھتے ہوئے سننا جائز ہے؟
  3. حضور (ص) کے وصال کا غم کیوں نہیں‌ منایا جاتا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی