کیا پلاٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خرید وفروخت کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2964
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ خریدا ہے، اب مارکیٹ میں اس کی قیمت بڑھ گئی ہے اور میں بیچنا چاہتا ہوں۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اس کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے کیونکہ ابھی پلاٹ نہیں ملا ہے۔ اس رجسٹریشن کے ذریعے پلاٹ ملیں گے بذریعہ قرعہ اندازی۔ جس کے پاس یہ رجسٹریشن نہیں ہو گی وہ پلاٹ نہیں حاصل کر سکے گا۔ اس سرٹیفیکٹ کی فروخت کا مطلب ہے کہ آپ حق شمولیت فروخت کر رہے ہیں۔

  • سائل: وہاب الدینمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

اب اس کی قمیت ہمیں معلوم نہیں کہ کتنی ہے لیکن آپ نے خریدا ہے تو بیچ بھی سکتے ہیں کیونکہ قرعہ اندازی کے لیے پہلے کوئی نہ کوئی تو ڈاکومنٹس ہونے چاہیں جو ثبوت ہوں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ رجسٹریشن کے نام پر بھی مناسب قیمت پر فائل فروخت کرنی چاہیے یہ نہیں کہ رجسٹریشن کے نام پر اندھیر نگری مچا رکھی ہو اور لوٹ مار کا سلسلہ چلایا ہوا ہو۔ لہذا مناسب قیمت پر فائل خریدنا اور بیچنا جائز ہے ورنہ ناجائز۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔