کیا اہل بیت یا کسی صحابی کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگانا جائز ہے؟


سوال نمبر:2963
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا اہل بیت کے یا کسی اور صحابی کے نام کے ساتھ علیہ السلام کہنا جائز ہے؟

  • سائل: نوید علیمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

بعض لوگ کم علمی اور جہالت کی وجہ سے اور بعض جاننے کے باوجود فساد پھیلانے کی خاطر اس طرح کے مسائل پیدا کرتے ہیں جن کا آج تک تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔

(علیہ السلام) سے مراداس پر سلامتی ہو۔ ہم جب بھی برگزیدہ ہستیوں کا نام لیتے ہیں ان کے لیے دعائیہ کلمات ضرور بولتے ہیں جو قرآن وحدیث سے ثابت ہیں۔ لہذا علیہ السلام کسی کے لیے مخصوص نہیں ہے، ہر ایک کے لیے بولا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک عام فہم اور سادہ مثال یہ بھی ہے کہ جب بھی ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو ملتا ہے تو کہتا ہے (السلام علیکم) تم پر سلامتی ہو اور دوسرا کہتا ہے (وعلیکم السلام) آپ پر بھی سلامتی ہوجب ہم آپس میں ایک دوسرے پر سلامتی بھیج سکتے ہیں تو پھر انبیاء، رسل، صحابہ اہل بیت اور نیک صالحین علیہم السلام پر سلامتی کیوں نہیں بھیج سکتے؟

مزید مطالعہ کےلیے یہاں کلک کریں
کیا رضی اللہ تعالیٰ‌ عنہ کہنا صرف صحابہ کے لیے ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی