Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حالت حیض میں کمپیوٹر سکرین پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے؟

کیا حالت حیض میں کمپیوٹر سکرین پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے؟

موضوع: حیض   |  تلاوت‌ قرآن‌ مجید

سوال پوچھنے والے کا نام: فریال       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 2941:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا حالت حیض میں کمپیوٹر سکرین پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے؟

جواب:

جنبی مرد ہو یا عورت، حیض اور نفاس والی عورت قرآن مجید کو دیکھ کر یا زبانی تلاوت نہیں کر سکتے۔ یعنی الفاظ زبان پر نہیں لا سکتے، جائزنہیں ہے۔ کمپیوٹر یا ٹی وی وغیرہ کی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں لیکن ادھر سے دیکھ کر پڑھ نہیں سکتے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-18


Your Comments